7

ملتان میں بہت جلد عوامی راج پارٹی کے دفتر کا افتتاح ہوگا،جمشید دستی

مظفرگڑھ(نمائندہ پی این این اردو)عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں یوم دفاع پاکستان ریلی کو حکومت اور مظفرگڑھ ا نتظامیہ نے کورونا وبا کی آ ڑ میں روکنے کی کوشش کی تو جگہ جگہ دھرنا دینے سے گریز نہیں کریں گے،اسی لئے ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے کہ عوامی راج پارٹی پرامن ریلی کو احتجاجی تحریک میں تبدیل کردے،پارٹی میں شامل ہونے والے معززین علاقہ کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ جنہوں نے کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق بلند کیا بہت جلد ملتان میں عوامی راج پارٹی کے دفتر کا افتتاح ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفر گڑھ میں عوامی راج پارٹی کے دفتر میں شاہ جمال سے تعلق رکھنے والے قسور لنگڑیال گروپ کو چھوڑ کر عوامی راج پارٹی میں شامل ہونے والے سیاسی وسماجی شخصیات رانا شہباز شاہین،رانا منیر،محمد عاقب بلوچ،عامر کی شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر میاں اظفرعلی سمرا المعروف چھوٹا دستی،کاشف خان دستی،ملک حسنین کالرو،مزمل ستار کہاوڑ بھی موجود تھے،جمشید دستی نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ مظفر گڑھ نے کورونا وبا کی آڑ میں مجھ سمیت دو سو سے زائد کارکنوں پر بے بنیاد جھوٹے مقدمات بنادیئے ہیں جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبراتے والے نہیں ہیں عوامی راج پارٹی کے زیر اہتمام 6 ستمبر کو قصبہ بصیرہ سے قریشی چوک مظفر گڑھ تک تین بجے یوم دفاع پاکستان ریلی نکالی جائے گی،جس میں کثیر تعداد میں لوگ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کریں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کریپٹ سیاسی ڈاکوؤں سے نجات دلانے کے لئے عوامی راج پارٹی سروں پر کفن باندھ کر باہر نکلے گی،جنہوں نے 22 کروڑ سے زائد غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رکھا ہے اور موجودہ حکومت نے ماضی کے لٹیرے حکمرانوں سے بھی زیادہ ظلم کی حد کردی ہے ظلم کے نظام کے خاتمے کیلئے عوام کو اب اب باہر نکلنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں