9

ملتان میں نمل یونیورسٹی کے عارضی کیمپس کا افتتاح

ملتان میں نمل یونیورسٹی کے عارضی کیمپس کا افتتاح کر دیا گیا،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل محمد جعفر ہلال امتیاز تھے،افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے میجر جنرل محمد جعفر نے کہا کہ یہ عارضی کیمپس ہے ہم نے ڈی ایچ اے ملتان میں یونیورسٹی کے لٸے جگہ لے لی ہے،جسکی تمام تیاریاں بھی مکمل ہوچکی ہیں بہت جلد اس حوالے سے عملی کام شروع ہو گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ نمل یونورسٹی میں ہم لینگریجز کے علاوی سوشل و مینجمنٹ ساٸنسسز انجینرنگ کمپیوٹر ساٸنسسز سمیت دیگر ڈگریوں کی بھی تعلیم دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ نمل یونیورسٹی ملتان میں بین الاقوامی معیار کی حامل ہو گی جہاں مناسب فیس میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاٸے گا اس موقع پر ڈاٸریکٹر ملتان کیمپس بریگیڈیر اسد رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں