6

ملتان میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے روڈز کی موجودہ ڈیزائننگ میں تبدیلی نا گزیر ہے،ڈی جی ایم ڈی اے

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کا بوسن روڈ اور ناردرن بائی پاس روڈ کا دورہ، ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ملتان شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے روڈز کی موجودہ ڈیزائننگ میں تبدیلی نا گزیر ہے،ایسے تمام چوک اور روڈز جن پر ٹریفک کا زیادہ دباؤ ہے،ان کے لئے نئے ڈیزائن تیار کئے جائیں،ڈائریکٹر جنرل نے ان خیالات کا اظہار بوسن روڈ اور ناردرن بائی پاس روڈ پر یو ٹرن اور سروس روڈ کے معائنے کے دوران کیا،ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ بوسن روڈ سیداں والا بائی پاس اور ناردرن بائی پاس روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لئے اور ٹریفک مسائل حل کرنے کیلئے روڈ کے نئے ڈیزائن اور سفارشات تیار کی جائیں،چوک خوبصورت بنائے جائیں،ابتدائی طور پر چونگی نمبر 9 اور کرسٹل مال پر دئیے گئے یو ٹرن کو تبدیل کر کے نتائج اور کارکردگی کو چیک کیا جائے،اور نئی ڈیزائنگ میں سامنے آنے والے نقائص کو دور کر کے باقی روڈ کے بارے میں فیصلہ کیا جائے،ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ ماڈل ٹاؤن چوک، فیض عام چوک اور اعوان چوک خوبصورت بنانے اور مونو مینٹ کے لئے سفارشات تیار کی جائیں،اور روڈ سائیڈو پر خوبصورت انفارمیٹری بورڈ لگائے جائیں،بعد ازاں شہر کے دیگر روڈز اور چوک بارے میں نئی سفارشات تیار کی جائیں،وزٹ کے دوران ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ چوہدری محمد اصغر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریفک اینڈٹرانسپورٹ پلاننگ علیم ماجد ان کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں