10

ملتان میں پہلی بار وکلا کے سالانہ الیکشن بائیو میٹرک طریقے سے ہونگے

ملتان(سٹاف رپورٹر)تاریخ میں پہلی بار ملتان میں وکلا کے سالانہ الیکشن بائیومیٹرک طریقے سے ہونگے،بائیو میٹرک الیکشن کے انعقاد کے لئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں،صدر ڈسٹرکٹ بار سید یوسف اکبر نقوی نے کہا ہے کہ بائیو میٹرک الیکشن کیلئے وکلاء کو فارم جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے،وکلاء فوری طور پر پنجاب بار کونسل سے جاری شدہ لائنسنس کی کاپی، شناختی کارڈ اور تصویر کے ساتھ فارم مکمل کرکے جمع کرائیں، ملتان بار پاکستان کی تیسری بڑی بار ہے۔ بار کے پانچ ہزار کے قریب وکلاء کا ڈیٹا بائیو میٹرک کر رہے ہیں، کوشش کررہے ہیں اس مرتبہ انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں