12

ملتان میں چالان کرنا ٹریفک وارڈن کا جرم بن گیا،نوجوان کا اہلکار پر تشدد

ملتان میں چالان کرنا ٹریفک وارڈن کا جرم بن گیا،2 نوجوانوں نے ٹریفک وارڈن پر بیہمانہ تشدد کیا،وارڈن نے 2 نوجوانوں کو روکا تو نوجوانوں نے وارڈن کو تھپڑ رسید کر دیا،نوجوان بار بار ٹریفک وارڈن پر حملہ کرتے رہے،نوجوان حماد خان نے 2 ٹریفک اہلکاروں کی وردی بھی پھاڑ ڈآلی،ٹریفک اہلکار خضر اور عقیل کی وردی پھاڑی گئی،نوجوان ٹریفک وارڈنز کو گالیاں بھی دیتے رہے،دونوں اوباش نوجوانوں کو چھڑوانے کیلئے ماں بھی موقع پر پہنچ گئی،ماں کو دیکھ کر نوجوانوں نے دوسرے ٹریفک اہلکار پر بھی حملہ کر دیا،والدہ بھی ٹریفک اہلکار کو دھکیاں دیتی رہی،ٹریفک وارڈن عقیل 9 نمبر چونگی پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا،جھگڑے کی بنا پر لوگوں کا جم غیفر جمع ہو گیا،اطلاع ملنے پر تھانہ کوتوالی ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے،پولیس تھانہ کوتوالی نے ایک ملزم حماد کو تھانہ منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں