9

ملتان میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں،پولیس گشت میں اضافہ کرنیکا مطالبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر کے ترجمان عامر رئوف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں تاجر برادری بے پناہ مسائل سے دو چار ہے،آئے روز پٹرول گیس بجلی و ضروریات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا جینا حرام کر دیا،مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے،جبکہ غریب اور متوسط طبقے کا با عزت زندگی گزارنا محال ہو چکا ہے،تاجر برادری جہاں ان مسائل کے حل کیلئے پریشان ہے وہاں چھوٹا تاجر اپنی جمع پونجی کھانے پر مجبوہو چکا ہے، کاروبار منجمدہو چکے ہیں تاجر مارکیٹوں میں بھی بے پناہ مسائل سے دوچار ہیں،صفائی سیوریج کا نظام بوسیدہ ہے، سیکورٹی،سٹریٹ لائٹ غائب بجلی بوسیدہ نظام سے آئے روز شارٹ سرکٹ کی وجہ مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ایسا محسوس ہوتا ہے سارا نظام ہی درہم برہم ہوچکا ہے،ملک انصاف ناپید جنگل کے قانون کی زد میں پوری قوم ہے موجودہ حکومت اور اپوزیشن اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے میں مصروف ہیں،انہوں نے پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ملتان میں بڑھتی چوری ڈکیتیوں سے نجات کیلئے پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے اور تاجروں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں