19

ملتان میں گھر گھر کورونا ویکسی نیشن جاری،مہم کے پہلے روز 27 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی

ملتان(ہیلتھ رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں گھر گھر کورونا ویکسی نیشن مہم جاری ہے،مہم کے پہلے روز 27 ہزار سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی گئی،حکومت نے ملتان سمیت صوبے کے پانچ اضلاع کو 14 اگست تک 18سال سے زائد عمر کے40 فیصد افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف دیا ہے،ضلع ملتان میں 18 سال سے زائد عمر کی 16فیصد آبادی کی کورونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے،14 اگست تک 6لاکھ86 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر مائیکرو پلان پر عمل شروع کردیا گیا ہے،علی شہزاد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو محکمہ صحت کی ٹیموں کو مانیٹرنگ کا ٹاسک دے دیا ہے،دوسری طرف ڈپٹی کمشنر نے ایک بار پھر عوام سے کورونا ویکسی نیشن کرانے کی اپیل ہے اور کہا ہے کہ کورونا وبا کی چوتھی لہر کا راستہ روکنے کے لئے ویکسی نیشن بہت ضروری ہے،لاک ڈاون سے بچنے کے لئے عوام ویکسی نیشن کرائیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے ویکسی نیشن مہم میں دیہی آبادی پیچھے رہ گئی ہے،دیہی آبادی میں رہنے والے افراد رورل ہیلتھ سنٹرز یا موبائل ٹیموں سے کورونا ویکسی نیشن کرائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن نہ کرانیوالوں کو حکومت کی طرف سے عائد پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے عوام ویکسی نیشن کرائیں اور پاکستان اور خود کو کورونا وباءسے محفوظ بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں