5

ملتان نظر انداز‘ جنوبی پنجاب کی بار ایسوسی ایشنز کو سالانہ گرانٹ جاری

ملتان،وفاقی وزارت قانون نے ہائی کورٹ بار ملتان اور ڈسٹرکٹ بار ملتان کو سالانہ گرانٹ نہیں دی ہے جبکہ جنوبی پنجاب کی متعدد بار ایسوسی ایشنوں کو اسلام آباد بلاکر امدادی چیک دیئے،ہائی کورٹ بار ملتان کے صدر سید ریاض الحسن گیلانی نے کہا کہ حکومت نے اپنے منظور نظر لوگوں کو نوازا ہے،جبکہ وکلا کاز کیلئے کام کرنے والوں کو نظر انداز کیا گیا،جنرل سیکرٹری سجاد حیدر میتلا نے کہا کہ ہائی کورٹ بار ملتان کا نام گرانٹ لینے والوں میں شامل نہیں تھا،اسی لیے ہمیں اسلام آباد نہیں بلایا گیا،ڈسٹرکٹ بار ملتان کے صدر یوسف اکبر نقوی نے کہا کہ ملتان کو حکومت نے یکسر نظر انداز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں