9

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس،انتظامیہ کو شہری علاقوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا ٹاسک

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عامر کریم خان نے کہا ہے کہ شہر اولیا کے باسیوں کو پاک و صاف ماحول دینے کیلئے صفائی کے نظام کی اوورہالنگ کا وقت آگیا،کمپنی کو افرادی و مشینی لحاظ سے قدموں پر کھڑا کرکے مطلوبہ نتائج لینگے،انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کی شرح کو بڑھانے کیلئے انتظامیہ کو ٹاسک دے دیا گیا ہے جلد عوام کو مثبت تبدیلی دکھائی دے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے کمپنی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفننگ بھی دی،اس موقع پر نئی جدید مشینری کی خریداری سمیت مخلتف آپریشنل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ رول ماڈل کے طور پر شہر کی مصروف شاہراہوں اور گنجان آباد علاقوں کو ٹارگٹ کرکے ایک دفعہ کومبنگ آپریشن کیا جائے تاکہ شہریوں کو خوشگوار تبدیلی محسوس ہو،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کمپنی کی سروسز کے بدلے ریونیو حاصل کیلئے پہلے مرحلے میں ایک رہائشی اور کمرشل علاقے کو مختص کرکے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کام شروع کیا جائے گا،اس حوالے سے کمپنی دو ہفتے میں موثر پلان تشکیل دیکر سفارشات پیش کرے گی،عامر کریم خان نے مزید کہا کہ عوام کیلئے خدمات سر انجام دینے والے کمپنی ورکرز کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے،انکی نئی وردیاں اور صفائی سے متعلق آلات کی فراہمی کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں،اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محدود وسائل کے باوجود بہترین صفائی آپریشن کررہی ہے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے موثر حکمت عملی کے ساتھ ورکنگ پلان تشکیل دیا گیا ہے،جس پر بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے،فخرالاسلام ڈوگر کا کہنا تھا کہ عملہ صفائی کی کمی پوری کرنے اور مشینری کے حصول کیلئے بورڈ نے ٹاسک دیا ہے جس پر فوری طور پر کام کا آغاز کیا جائے گا،تاکہ کمپنی کی استعداد کار میں اضافی کیا جاسکے،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کو مخلتف ایجنڈا آئٹمز پر بریفنگ بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں