46

ملتان پبلک سکول روڈ پرکمرشل مارکیٹیں سیل. پی ٹی آئی کے فراڈٰیے راو یاسر کے خلاف ایک اور مقدمہ.

کمشنر جاوید اختر محمود کے حکم پر غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا،ملتان پبلک سکول روڈ پر 100 دکانوں پر مشتمل پلازے سر بمہر کردئیے گئے،میونسپل افسر ریگولیشن ملک اشفاق کی قیادت میں کارپوریشن ٹیم نے کارروائی کرکے کمرشل مارکیٹیں بلامنظوری نقشہ تعمیر کرنے پر سیل کر دی،میونسپل افسر ریگولیشن ملک اشفاق نے کہا کہ کمشنر ملتان نے نقشہ منظوری کے عمل کو سہل بنایا ہے،شہری کی نقشہ منظوری درخواست پر فوری عمل شروع کیا جاتا ہے،بغیر نقشہ منظوری عمارتوں کو نوٹس کے بعد سر بمہر کیا جارہا ہے،میونسپل افسر ریگولیشن ملک اشفاق نے مزید کہا کہ نقشہ منظور نہ کروانے والی عمارتوں کو منہدم کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں