7

ملتان پبلک سکول پر نوٹس کے باوجود زیر تعمیر عمارت کے مالکان پر مقدمہ درج

ملتان،غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کمشنر ملتان کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا عملی مظاہرہ کیا گیا،ملتان پبلک سکول پر نوٹس کے باوجود زیر تعمیر عمارت کے مالکان کیخلاف مقدمہ ددج کیا گیا،ترجمان کمشنر کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن ٹیم نے عمارت کو نقشہ منظوری کے بغیر تعمیر ہونے پر سر بمہر کیا تھا،۔سرکاری سیل توڑ کر تعمیر جاری رکھنے پر بلڈنگ انسپکٹر سیف الرحمان نے کارروائی کی،عمارت مالکان نے میٹروپولیٹن کارپوریشن ٹیم پر حملہ کر کے عملہ کو زخمی کردیا،ترجمان کمشنر کے مطابق حملے میں سرکاری جیپ کے شیشے توڑ کر ٹرک کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی،کار سرکار میں مداخلت پر محمد شوکت ولد محبوب پر ایف آئی آر درج کروادی گئ،کمشنر نے غیر قانونی تعمیرات کرنے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا،کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں