12

ملتان پولیس کا تھانیدار کار چوری اور ٹیمپ میں ملوث

ملتان پولیس کا تھانیدار کار چوری اور ٹیمپرڈ کے بعد فروخت میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر اس معاملہ کی انکوائری شروع کردی گئی ہے، ایکسائز اہلکار بھی گینگ میں شامل دس کاریں مرآمد، مزید تفتیش جاری ذرائع کے مطابق تھانہ ممتازآباد پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں ملتان و گردنواح میں کار چوری میں ملوث گینگ کو ٹریس کیا تو معلوم ہوا ممتازآباد تھانہ میں ہی تعینات رسوائے زمانہ تھانیدار ناصر اے ایس آئی ایکسائز اہلکاروں سے مل کرچوری شدہ گاڑیوں کو ٹیمپر کروا کر بیچ رہا ہے جبکہ معلوم ہوا ہے پولیس کی وردی میں گینگ سے دس گاڑیاں برآمد کر لیں جبکہ ایکسائز اہلکار کو گرفتار کرلیا گی ہے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان چالیس سے زائد گاڑیاں چوری کے بعدٹ یمپر کروا کر فروخت کر چکے ہیں
محرر اشفاق بھی ملوث گینگ کاباہم رکن ہے لیکن تاحال ناصر کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملتان پولیس سبکی سے بچنے کےلیے پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلیے کوششیں کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں