20

ملتان پولیس کی طرف سے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے فلیگ مارچ


ملتان(کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر ملتان پولیس کی طرف سے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے فلیگ مارچ کیا گیا،فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ ان کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہمہ وقت تیار ہے،سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ جلوس اور مجالس کے دوران حکومت کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے گی،امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کے گردونواح میں سرچ آپریشن کرائے جا رہے ہیں،سب ڈویژن کی سطح پر ٹیمیں جلوس کے روٹس پر اہم امام بارگاہوں کے قریب، جنرل بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن وغیر ہ پر سرچ اپریشن کریں گی،سی پی او ملتان نے کہا کہ تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کیلئے کنٹرول قائم کیا گیا ہے جہاں تمام مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی،تمام جلوسوں اور مجالس کی ڈرون کیمروں کے ذریعے ویڈیو کوریج کی جائے گی،سپیشل برانچ اور سنیفر ڈوگز کے ذریعے تمام مجالس اور جلوس سے پہلے علاقہ کی ٹیکنیکل سویپنگ کرائی جائے گی،تمام اہم مجالس پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے،شہر بھر کے داخلی اور خارجی مقامات کی موثر ناکہ بندی کر کے شہر میں داخل والے افراد کو چیک کیا جائے گا،کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ مشکوک افراد اور مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 یا متعلقہ تھانے کو دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں،فلیگ مارچ میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز ، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ اسکواڈ کے افسران فلیگ مارچ میں شامل ہوئے،فلیگ مارچ پولیس لائنز ملتان سے شروع ہوکر شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا پولیس لائنز ملتان میں اختتام پزیر ہوا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں