15

ملتان پولیس کی کارروائی،کروڑوں کا مال مسروقہ برآمد، 26 کریمنل گینگزپکڑ لئے

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے پریس کانفرنسں کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان پولیس نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ ، 5 کاریں اور 94 موٹر سائیکل برآمد کر کے 26 گینگز کے 60 ارکان گرفتار کئے اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ،گرفتار ملزمان سے 3 کروڑ 33 لاکھ 98 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا،77 لاکھ 58 ہزار نقدی برآمد کی گئی۔جبکہ ملزمان سے 5 کاریں اور 94 موٹر سائیکل برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے ۔جبکہ 205 موٹر سائیکل برآمد کر کے ان کے مالکان کو ٹریس کر کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ ملزمان سے 01 کروڑ 36 لاکھ روپے مالیت کے بیلٹ بھی برآمد کیے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران ملتان پولیس نے کل 386 مجرمان اشتہاری کو گرفتار کیا جن میں 41 سنگین نوعیت کے مجرمان اشتہاری شامل ہیں جبکہ 77 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ اور
اسی دورانیے میں ملتان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کل 106 رہائی یافتہ عادی مجرمان کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی ۔ جبکہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران گرفتار ملزمان سے 253 سنگین مقدمات ٹریس ہوئے۔اور سنگین جرائم میں ملوث قتل کے 14 اقدام قتل- 16 رابری۔ 37 زنا۔05 وہیکل چوری۔ 90 مویشی چوری.08ملزمان ہوائی فائرنگ03 ملزمان گرفتار کئے جبکہ
غیرقانونی اسلحہ کے 139 مقدمات درج کر کے 133 ملزمان گرفتار کر کے 06 رائفل،13 بندوق،70 پسٹل اور315 گولیاں برآمد کرلیں۔اور منشیات کے 318 مقدمات درج کر کے 303 ملزمان گرفتار کر لیے۔پتنگ بازی میں 271 مقدمات درج کرکے 259 ملزمان کو گرفتار کر کے 32140 پتنگیں، 1523ڈوریں اور 03 فیکٹریاں سیل کر دیں۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کرائم کنٹرول کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہےانہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے برآمد ہونے والا مال اصل مالکان کے حوالے کیا جنہوں نے مال وصول کرنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور ملتان پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں