11

ملتان‘ کنٹونمنٹ الیکشن ‘ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح ملتان کے کنٹونمنٹ بورڈ میں 10 وارڈز میں الیکشن کے لئے امیدوار اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں،جس کے لئے آج آخری روز ہے گزشتہ روزا میدوار برائے ممبر اختر رسول فریدی، چوہدری خالد اسد، مخدوم بابر، رائے منصب وغیرہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کل 30 جولائی کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی فائنل لسٹ آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 31 جولائی سے 3 اگست تک کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں