21

ملتان کوٹلہ تولے خان،غریب شہری سے لاکھوں رشوت لینے پر تھانہ کوتوالی پولیس کیخلاف احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)کوٹلہ تولے خان کے مکینوں نے غریب شہری کے بھائی اور ملازم کو بلاوجہ اٹھا کر رہائی کے بدلے لاکھوں روپے بٹورنے پر تھانہ پرانی کوتوالی پولیس خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،جس کی قیادت کوٹلہ تولے خان کے رہائشی محمد اقبال نے کی،جبکہ احتجاجی مظاہرے میں مکینوں آصف، عامر، وسیم، رفیق، ظہیر، کامل، محبوب، جعفر، شہباز، سخاوت، سنی، عثمان، جاوید، سلیم، بشیر، کالو، مجیب ودیگر نے شرکت کی،اس موقع پر متاثرہ شہری محمد اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی چوک سلی خانہ پر کباڑ کی دکان ہے،تھانہ پرانی کوتوالی پولیس کے ملازمین نے ان کے ملازم بابر علی موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں اٹھا لیا،جب میرا بھائی عامر اسے پوچھنے کے لئے اس کے گھر گیا تو تھانہ پرانی کوتوالی پولیس نے اسے بھی گرفتار کرلیا اور تھانہ پرانی کوتوالی پولیس کے ملازم علی کے موبائل فون سے مجھے میرے بھائی نے کال کی کہ پولیس والے میری اور بابر کی رہائی کے بدلے پانچ لاکھ روپے طلب کر رہے ہیں،بعدازاں مذکورہ تھانہ پولیس ملازمین نے اڑھائی لاکھ روپے کے عوض میرے بھائی کو چھوڑنے کا عندیہ دیا،جس پر میں اڑھائی لاکھ روپے لیکر مذکورہ تھانہ گیا،جہاں پر پولیس کانسٹیبل علی، فرحان نے ا یس ایچ او فیصل کو تھانہ کے ایک کمرے میں بلا لیا اور ہم سے اپنی مطلوبہ رقم وصول کرنے کے بعد کہا کہ اگر اس بارے کسی کو بتایا اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث بندے نہ پکڑوائے تو وہ ہم پر چار کلو چرس کا مقدمہ درج کردیں گے،انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی، ایڈیشنل آئی جی، آر پی او، سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں ہماری رقم واپس دلائی جائے اور ہمیں جان و مال کا تحفظ فراہم کیاجائے بصورت دیگر وہ وزیراعلی سیکریٹریٹ لاہور کے سامنے احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں