6

ملتان کو امن کے حوالے سے مثالی ضلع بنائیں گے،سی پی او خرم شہزاد حیدر

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے کہا ہے کہ ملتان میں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے،ملتان کو امن کے حوالے سے مثالی ضلع بنائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس کو عوام دوست بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پی ٹی آئی رہنما کوآرڈینیٹر وزارت انسانی حقوق و اقلیتی امور ہیومن رائٹس ساؤتھ پنجاب قربان فاطمہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ملتان کا امن ہمیشہ مثالی رہا ہے،سول سوسائٹی کے اراکین‘ سیاسی شخصیات اور معززشہری نے امن کے قیام کیلئے پولیس کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرتے رہیں اور ہمیشہ یکجا رہے ہیں اور امید ہے مستقبل میں بھی امن کے قیام کیلئے پولیس سے تعاون کرتے رہیں،انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے رہے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے،انہوں نے کہا شہریوں کیلئے دروازے کھلے ہیں،اپنے کسی بھی جائز مسئلہ کے حل کیلئے آسکتے ہیں،پی ٹی آئی رہنما قربان فاطمہ نے سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کی ملتان تعیناتی پر مبارک باد پیش کی اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،انہوں نے امید ظاہر کی کہ سی پی او ملتان ملتان میں امن وامان کے قیام کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں