10

ملتان کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے،عامر ڈوگر کا عشائیہ سے خطاب

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ آازاد کشمیر کا الیکشن صرف پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ پوری قوم کی فتح ہے،جس میں کشمیریوں نے موجودہ حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جو کہ عمران خان اور ان کی کابینہ کی عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر کے بھائی شیخ اقبال رحمان، شہزاد رحمان،طارق رحمان،خالد رحمن، کی جانب سے انڈسٹریل اسٹیٹ میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چھوٹے تاجروں کو بھی ریلیف دینے کی کوشش کرے ہمارا چھوٹا تاجر مسلسل دو سال سے کورونا لاک ڈاؤن کا شکار ہے اور معاشی طور پر پریشان ہے،انہوں نے کہا کہ خبر ہے کہ حکومت تاجروں پر مزید ٹیکسز کے نفاذ کا سوچ رہی ہے جو موجودہ حالات میں کسی صورت قابل قبول نہ ہو گا،انہوں نے ملک عامر ڈوگر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی انہوں نے تاجروں کے حقوق کی بات ایوان اقتدار تک پہنچائی اب بھی تاجر برادری توقع رکھتی ہے کہ وہ تاجروں کی موثر آواز حکومتی ایوان تک پہنچائیں گے اور تاجروں کو ریلیف دلوانے کی کوشش کریں گے،جبکہ استقبالیہ میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری، مرکزی تنظیم تاجران مرکزی نائب صدرملک عامر اعوان، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب ذیشان صدیقی،صدرملتان خالد محمود قریشی،جنرل سیکرٹری ملتان مرز ا نعیم بیگ کے علاوہ جاوید اختر خان،حاجی ندیم قریشی، کاشف رفیق، حافظ عمران سجاد قریشی، راجہ مدثرقریشی، شیخ الطاف، ملک کامران بھٹہ، حاجی عبدالغفور، ندیم شیخ، حاجی اسلم قریشی،ملک طاہر کمبوہ،چوہدری ابرھیہم انصاری،شیخ عثمان،محمدارشد،شیخ رفیق، فہیم لودھی،اُسامہ حیدر قریشی، شہباز قریشی،میاں فرید قریشی، شاہد محمود انصاری،میاں جاوید قریشی،شہباز قریشی،خواجہ عرفان صدیقی، حافظ منصورجاوید،ناصر جاوید، طاہر جاویدودیگر نے شرکت کی،ملک عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ ملتان ہمارا گھر ہے اور ملتان کی ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے،جس کی مزید ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں،انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جن کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اپنا کردار ادا کر ر ہے ہیں تاجر برادری کو چاہئے کہ وہ کورونا وبا کے باعث حکومتی ہدایت کی روشنی میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سیفٹی ماسک، سینا ٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں کیونکہ کرونا وباء آج ایک موذی وباء بن چکی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں اموات ہوئی ہیں اسی لئے تاجر برادری سمیت پوری قوم کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چا ہیئں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں