8

ملتان کی خوبصورتی کیلئےانفورسمنٹ سیل تشکیل،تعمیراتی میٹریل اور کوڑا پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کے اختیارات تفویض

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عامر کریم خان کی ہدایت پر کمپنی انتظامیہ نے شہر میں صفائی کی بہتری کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے،اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر فخر الاسلام ڈوگر نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے انفورسمنٹ سیل تشکیل دے دیا ہے،منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے کہا کہ انفورسمنٹ سیل کو تعمیراتی میٹریل اور کوڑا پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کے اختیارات دئیے جائیں گے،تاکہ شہریوں کو تعمیراتی ملبہ جات اور کوڑا کرکٹ شاہراؤں پر پھیکنے سے روکا جاسکے،انہوں نے کہا کہ منیجر ورکشاپ فہیم لودھی کو انفورسمنٹ سیل کا انچارج مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے،جبکہ کمپنی کے انفورسمنٹ سیل کو جرمانوں کا اختیار دینے کیلئے سمری حکام کو بھیج دی ہے اختیارات کی فراہمی کے بعد انفورسمنٹ سیل شہر کی خوبصورتی متاثر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے گا،فخرالسلام ڈوگر نے بتایا کہ تعمیراتی میٹریل اور کوڑا پھیکنے والوں کو جرمانے اور دیگر سزائیں دی جاسکیں گی پہلے مرحلے میں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں بھرپور انفورسمنٹ نافذ کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں