7

ملتان کے باسیوں کیلئے اچھی خبر،موبائل ٹیسٹنگ لیب کی منظوری،دیہی علاقوں سے شہروں میں لائے جانیوالے دودھ کی کوالٹی کو چیک کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے ملتان کے لئے موبائل ٹیسٹنگ لیب کی منظوری دے دی ہے،جس کے ذریعے دودھ کی کوالٹی کو چیک کیا جائے گا،موبائل ٹیسٹنگ لیب پر3کروڑ روپے لاگت آئے گی،یہ بات ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے مال نیوٹریشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران بتائی،انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹنگ لیب کی خریداری کے لئے پی سی ون بھی تیار کر لیا گیا ہے،یہ موبائل ٹیسٹنگ لیب پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالے کی جائیگی، اب دودھ میں پاوڈر،پانی اور مضر صحت اشیاءکی ملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف موقع پر کاروائی ہو گی،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ بچوں میں غذائی قلت کے ایشوز پر وزیراعظم عمران خان کا بہت فوکس ہے،بچے قوم کے معمار ہیں،بچوں کی ذہنی نشونما کے لئے صحت مند جسم کا ہونا ضروری ہے اور صحت مند جسم کے لئے غذائیت سے بھر پور غذا کی ضروری ہے۔علی شہزاد نے کہا کہ ضلع میں ملاوٹ مافیا کے خلاف خصوصی مہم شروع کی جائے،ایجوکیشن نیوٹریشن آفیسرز سرکاری سکولوں کو متواتر وزٹ کریں۔اس کے علاوہ پرائیویٹ سکولز میں پڑھنے والے بچوں کو بھی چیک کیا جائے۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر امجد راو، محکمہ لائیو سٹاک، سوشل ویلفئیر، پاپولیشن ویلفئیر، لوکل گورنمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مال نیوٹریشن کمیٹی سید حسین رضا نے اجلاس کو بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں