17

ملک میں پہلی مرتبہ طاقتور کا احتساب ہو رہا ہے،ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ شاہد خاقان درباریت کا چشمہ پہنے چور پارٹی کا حصہ ہیں، باریاں لگا کر لوٹنے والوں نے اداروں کو اپاہج بنایا، شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ طاقتور کا احتساب ہو رہا ہے،بطور وزیرِ پیٹرولیم موصوف نے ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دیا،انہوں نے کہا کہ این جی ٹرمینل کا 15 برس کیلئے ٹھیکہ دینے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا، جولائی2020 میں 2 ڈالر اور اپریل 21 میں 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو میں ایل این جی کاسودا کیا گیا،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے 10 سالہ معاہدہ 10.2 فیصد پر کیا،پی ٹی آئی حکومت نے ن لیگ سے تقریباً 25فیصدسستا معاہدہ کیا، پی ٹی آئی کا کیا گیا معاہدہ جنوری 2022 سے شروع ہو رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں