10

ملک کے مختلف شہروں میں نویں محرم کے جلوس برآمد، روٹ پر موبائل سروس بند

لاہور(بیورو رپورٹ)ملک کے مختلف شہروں میں نویں محرم کے جلوس برآمد ہو گئے،لاہور میں بھی مرکزی جلوس مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے،جلوسوں کے روٹس پر موبائل سروس معطل کر دی گئی،نویں محرم کے موقع پر ملک بھر میں مجالس کا اہتمام اور جلوس برآمد کئے جا رہے ہیں،کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،لاہورمیں نویں محرم کا مرکزی جلوس نکلسن روڈ سے برآمد ہوا،امام بارگاہ عطیہ اہلبیت میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں عزاداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مجلس کے بعد شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی،جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس جی سکس امام بارگاہ اثنا عشری سے برآمد ہوا،کراچی ، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی نویں محرم کے جلوسوں میں عزاداروں کی کثیر تعداد شریک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں