8

ممتاز آباد میں مہنگا چکن فروخت کرنے پر 7 قصابوں کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں مرغی کا گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی جانب سے ممتاز آباد میں کارروائی کی گئی،اس موقع پر مہنگا چکن فروخت کرنے پر 7 قصابوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،اس موقع پر اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ تمام مقدمات پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت درج کئے گئے ہیں،سرکاری نرخ نامہ سے 20 روپے زائد ریٹ میں چکن فروخت کرنے پر کارروائی کی ہے،خواجہ عمیر نے کہا کہ مہنگا چکن کی شکایات شہری ضلعی انتظامیہ کو درج کرواسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں