6

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ریسکیو کی تمام مشینری فعال قرار

ملتان،ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی تیاریاں جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ریسکیو1122 کی مشینری کی تھرڈ پارٹی کے ذریعے پڑتال مکمل ہوگئی،تھرڈ پارٹی نے ایمرجنسی ریسکیو کی تمام مشینری کو فعال قرار دے دیا ہے،دریائے چناب اور بڑی نہروں کی قدرتی آبی گزر گاہ میں موجود تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے،ملتان کینال ڈویژن میں37 مقامات پر تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا،محکمہ انہار نے حفاظتی بندوں کی انسپکشن بھی مکمل کرلی ہے،ڈپٹی کمشنر نے متوقع مون سون کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کی صوتحال سے نمٹنے کے لئے واسا کو الرٹ جاری کردیا ہے،واسا حکام کو کراون فیلیر کے مقامات کو جلد بحال کرنے کی ہدایت کی گئی،میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے خطرناک عمارتوں کو نوٹس جاری کرنے کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں