3

منشیات کا جھوٹا پرچہ دینے پر اہلیان محلہ مہاراجہ کا ایس ایچ او پاک گیٹ کیخلاف احتجاج

ملتان(احمر خان سے)اہلیان محلہ مہاراجہ کے رہائشی کا کونسلر ناصر حسین قریشی کی قیادت میں ایس ایچ او پاک گیٹ ارم حنیف کے خلاف امتیاز ولد انتظار حسین کے خلاف جھوٹا منشیات کا پرچہ مقدمہ نمبر 102درج کرنے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا،کونسلر ناصر حسین قریشی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او پاک گیٹ نے 3افراد شمشاد، عاقب عرف لکی اور امتیاز کو گرفتار کیا 2افراد شمشاد اور عاقب عرف لکی کو لاکھوں روپے رشوت وصول کرکے چھوڑ دیا اور امتیاز جو کہ موقع پر روٹیاں لینے کیلئے جارہا تھا کے خلاف تھانہ میں منشیات کا جھوٹا پرچہ درج کردیا گیا,ہم ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور سی پی او ملتان سے مطالبہ کرتے ہے کہ ایس ایچ او پاک گیٹ ارم حنیف کو فوری طور پر معطل کرکے کسی ایماندار افسر سے انکوائری کرائی جائے۔ اس مظاہرہ میں عبدالغفار ،حسین احمد سعید طارق، سلمان عبدالرئوف،عمرزادہ،عبدالرحمن ،علی رضا،بلال،سلیم ودیگر شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں