20

منڈی سے مارکیٹ میں کنٹرول ریٹس پر اشیائے خوردونوش کی سپلائی ہدف ہے،ڈی سی ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے اشیائے خوردونوش کی قمیتوں میں استحکام کیلئے منڈیوں سے سپلائی چین موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے نیلامی کا جائزہ لینے کیلئے سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا،عامر کریم خان نے ٹماٹر سمیت سبزیوں کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پرائس میکنزم پر بریفننگ دی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات جاری ہیں،منڈی سے مارکیٹ میں کنٹرول ریٹس پر اشیائے خوردونوش کی سپلائی ہدف ہے،ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہول سیل پوائنٹس پر اعلیٰ معیار کی پھل و سبزیاں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں بھی استحکام آچکا ہے،قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا بھی اجلاس منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو انسپکشن بڑھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کھاد کے بڑے ذخیرہ اندوزی کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے،تاکہ ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں