8

منی لانڈرنگ ریفرنس،شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد

لاہور(بیورو رپورٹ)لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر نمائندے کے ذریعے فرد جرم عائد کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو بیانات کے لئے طلب کر لیا،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف خاندان کیخلاف نیب کے مختلف کیسسز کی سماعت ہوئی۔ حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،جبکہ شہباز شریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف کمر درد میں مبتلا ہیں، ڈاکٹروں نے آرام کرنے کا کہا ہے،عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی،لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،یاد رہے نصرت شہباز نے گزشتہ سماعت پر ٹرائل جوائن کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں