11

موجودہ حکومت کی کوشش ہے غریب بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرے،وزیراعظم

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیراعظم نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ماضی میں بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی، موجودہ حکومت کی کوشش ہے غریب بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرے،وزیراعظم عمران خان نے احساس تعلیم پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی بنیادی تعلیم بہت اہم ہے، بدقسمتی سے ہم نے بچوں کی بنیادی تعلیم پر توجہ نہیں دی، ہمارے ملک میں 2 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ضروری ہے کہ ہم اسکول سے باہر 2 کروڑ بچوں کو تعلیم دلائیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے لوگ ہوتے ہیں، جب لوگوں کو تعلیم نہیں دی جاتی تو اپنے سرمائے کا نقصان کرتے ہیں، بچیوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی، پڑھی لکھی خاتون اپنے معاشرے کو فائدہ پہنچاتی ہے،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران 850 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا جو کہ مقررہ ہدف سے 23 فیصد زیادہ ہے،وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ٹیکس وصولیوں سے متعلق خوش خبری سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جولائی اور اگست 2021 کے دوران مجموعی طور پر 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیا،عمران خان نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں جمع ٹیکس مقررہ ہدف سے 23 فیصد زیادہ ہے،جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں جمع ٹیکس میں 51 فیصد اضافہ ہوا،انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیکس وصولی کی اسی شرح سے 5 ہزار 829 ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف ان شاء اللہ حاصل ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں