5

موضع ٹنڈنی میں اراضی پر قبضہ،اراضی مالکان کا احتجاج

کے رہائشی محمد اجمل محمد رفیق محمد آصف محمد حفیظ نسیم بی بی اور میرا بی بی نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ موضع ٹنڈنی کا نمبر الطاف حسین ہماری سات کنال زمین پر قبضہ کر چکا ہے پٹواری اور نائب تحصیلدار کی مدد سے ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے،2002 میں رقبہ تقسیم ہوا تو ہمارے حصے میں37 کنال زمین آئی مگر الطاف حسین نے پٹواری اور نائب تحصیلدار کی مدد سے ہماری 7 کنال زمین جعلی انتقال کروا کراپنے رقبے میں ظاہر کر دی،اس حوالے سے ہماری انتقال صحت کی درخواست ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب بلوچ کے پاس ہے،عدالت سے سٹے حاصل کرنے کے باوجود الطاف حسین نے 5جون کو ہماری زمین پر گھر تعمیر کرنے کے لئے اینٹوں کی ٹرالی منگوالی،جسے منع کرنے پر الٹا اس نے جعلی میڈیکل بنوا کر ہمارے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے،ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈیشنل آئی جی اور سی پی او ملتان سے درخواست ہے کہ ہماری زمین ہمیں واپس دلوائی جائے اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں