17

مون سون بارشوں کے حوالے سے اربن فلڈنگ کے پیش نظر واسا کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

ملتان،منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال نے مون سون بارشوں کے حوالے سے اربن فلڈنگ کے پیش نظر واسا میں ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنوں مشینری، ڈی واٹرنگ سیٹ اور جنریٹرز کو 100 فیصد آپریشنل رکھا جائے اور بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی تمام افسران اور سٹاف فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں،تمام اربن ایریازخصوصا نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لئے جنگی اقدامات کیے جائیں اور مون سون سیزن میں پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مون سون بارشوں کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا تھرڈ پارٹی ٹیم کے ساتھ ڈسپوزل اسٹیشنز،جنریٹرز،پموں اور مشینری کی ورکنگ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا،تھرڈ پارٹی ٹیم کے کنویئنر و سپرینٹنڈننگ انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیرہ غازی خان ڈویژن احسان الحق، ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے منعم سعید،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن عارف عباس سمیت سیوریج، ڈسپوزل سٹیشنز ڈویژنوں کے افسران بھی ہمراہ تھے ٹیم نے واسا کے فیلڈ دفاتر ، فاروق پورہ اور نیو شاہ شمس ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کرکے مشینری ،پمپ ہاوس، کلکٹنگ ٹینکس، ڈی واٹرنگ سیٹ،جنریٹر رومز کا معائنہ کیااس دوران تھرڈ پارٹی ٹیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واسا ملتان نے مون سون سیزن شروع ہونے سے قبل کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پلان تیار کرکے اس پر عملدرآمد شروع کر رکھا ہے سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے 6سو سے زائد ریگولر سیورمینوں کے علاوہ مون سون پلان کے تحت 120 ڈیلی ویجز سیورمینوں کے ذریعے شہر بھر کی سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے جبکہ مون سون بارشوں کے انتظامات کےحوالے سے واساکے 25 ڈسپوزل اسٹیشنز،لفٹ سٹیشنز،12سکر،12,فلشر گاڑیاں، 79 ڈی واٹرنگ سیٹ اور جنریٹرز سیٹ سو فیصد آپریشنل ہیں اس دوران ٹیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ واسا شہر کی 65 فیصد آبادی کو نکاسی آب جبکہ 55 فیصد آبادی کو فراہمی آب کی بلاتعطل سہولیات فراہم کر رہا ہے اس وقت 297 ملین گیلن روزانہ سیوریج کا پانی حاصل ہو رہا ہے اور نیو شاہ شمس ڈسپوزل اسٹیشن کو جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا ڈسپوزل سٹیشن ہونے کا اعزاز حاصل ہے یہ پراجیکٹ 64 کنال رقبے پر محیط ہے اور اس کی کیپیسٹی 185 کیوسک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں