15

مون سون بارشوں کے پیش نظرنکاسی آب کی تمام مشینری کو فعال رکھا جائے،ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے مون سون بارشوں کے خدشہ کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے اور واسا، کارپوریشن، میونسپل کمیٹیز اور ریسکیو 1122 کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ نکاسی آب کی تمام مشینری کو فعال رکھا جائے،نشیبی علاقوں پر خصوصی فوکس کیا جائے اور شدید بارش کی صورت میں نشیبی علاقوں میں پانی نکالے کے لئے بروقت آپریشن شروع کیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے واسا کو تمام جنریٹرز اسٹینڈ بائی رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ بجلی جانے کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشنز سے پانی کی نکاسی متاثر نہ ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ بارشوں کی صورت میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ایریاز میں آپریشن کی نگرانی کریں گے۔محکمہ انہار کو بھی دریائے چناب میں پانی کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں