7

مون سون سیزن کے انتطامات،سیوریج لائنوں کی صفائی کا سلسلہ تیزی سے جاری

ملتان ،منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال کی ہدایت پرمون سون سیزن کے انتظامات، نکاسی آب کی شکایات کے تدارک اور سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی کرنے کے پلان کے تحت شہر کے مختلف علاقوں ڈی سلٹنگ مہم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر درجنوں ٹیمیں مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے دن رات متحرک ہیں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ڈی سلٹنگ ٹیموں کی کارکردگی رپورٹ بھی ایم ڈی واسا ناصراقبال کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سورج میانی سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے رحمت کالونی،عید گاہ سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے سمیجہ آباد نمبر 1،نیو نقشبند کالونی،گلگشت سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے بوسن روڈ، ممتازآباد سوریج سب ڈویژن کی طرف سے یقعوب ٹاؤن،انصار کالونی روڈ،نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے حسین آگاہی،ہٹھار روڈ،رائٹرز کالونی،قاسم پور سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے نیو شاہ شمس کالونی، گلزیب کالونی،ولایت آباد سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے دائرہ بستی،حسن پروانہ سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے گلبرگ کالونی، گارڈن ٹاون سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے بستی خداداد نیازی چوک اور وارڈ نمبر 7 کے علاقوں میں درجنوں مین ہولز کی صفائی کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کی جس پر ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں سیوریج لائنوں کی صفائی مہم میں مزید تیزی لا کر کارکردگی موثر بنانے کی ہدایت کی اور مین ہولز کو مکمل طور پر صاف کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں