9

مون سون شجر کاری کے تحت 50 ہزار سے زائد درخت لگائے جائیں گے،سیکرٹری ہائوسنگ لیاقت علی چٹھہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پی ایچ اے ملتان نے مون سون شجر کاری کے تحت 50 ہزار سے زائد درخت لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے،اس سلسلے میں مقامی اور بڑے تیار درختوں کی شجر کاری کی جائے گی،وزیر اعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بھر پور اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے،شجر کاری 14اگست تک جاری رہے گی، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے نجی ہاؤسنگ سو سائٹی میں مون سون شجر کاری کے تحت پودہ لگانے کے موقع پر کیا، اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذولفقار سندھو، ضلعی صدر پی ٹی آئی خالد جاوید وڑایچ، ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال اور ڈائریکٹر ہارٹی کلچر چوہدری غلام نبی بھی موجود تھے،سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ ملتان شہر سمیت جنوبی پنجاب میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے،ملتان کے پارکوں میں بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ شجر کاری کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے،تمام طبقہ ہائے فکر کو شجر کاری میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے،اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ بڑے درختوں کی شجر کاری کا مقصد ان کی نشونما کو یقینی بنانا ہے،پلکن،ٹرمینلیا،املتاس اور سکھ چین سمیت دیگر مقامی درختوں کی شجر کاری کریں گے،وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کلین اینڈ گرین مہم کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کریں گے،اس سلسلے میں مربوط منسوب نیلامی تیار کر لی گئی ہے۔ پودوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کیلئے مربوط اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں