10

موٹرسائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آگیا،ایک جاں بحق،ایک زخمی

ملتان،شیر شاہ آئل ڈپو کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے مابین ہوا،حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جابحق ہوگیا،ایک شدید زخمی ہو گیا،جابحق شخص کی شناخت 22 سالہ شاہد کے نام سے ہوئی،زخمی کی شناخت 18 سالہ پرویز کے نام سے ہوئی،ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تھانہ مظفر آباد پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں