22

موٹروے ایم 4 کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ کالج کی دیوار کوروڈ سیفٹی دیوار بنایا گیا

ملتان،موٹروے پولیس زون ایم-4 سیکٹر 11 کی جانب سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کی دیوار کو روڈ سیفٹی دیوار بنایا گیا،آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سید کلیم امام کے ویژن کے مطابق سیکٹر کمانڈر ایم-4 احسان دانش کلیار کے حکم پر بیٹ نمبر 20 کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج کی دیوار کو سیفٹی دیوار بنادیا گیا،اور کالج اساتذہ کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے موٹروے پولیس افسران کی طرف سے سیلوٹ کیا گیا،کالج کی دیوار پر رنگا رنگ بینرز آویزاں کئے گئے،جن کا مقصد شہریوں میں ٹریفک شعور کو اجاگر کرنا ہے،اس موقع پر بیٹ نمبر 20 کے ایڈمن آفیسر گلزار حسین ان کی ٹیم اور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر محمد اشفاق،وائس پرنسپل فیاض احمد کے علاوہ کالج فیکلٹی اور کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی،طلبا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روڈ پر حادثات کی وجہ سے بہت زیادہ قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں،تمام طلبا موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ استعمال کریں،درائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہوسکتا ہے،سیٹ بیلٹ کی اہمیت اور پیدل روڈ کراس کرتے ہوئے انتہائی محتاط ہوکر روڈ کراس کریں،روڈ سیفٹی دیوار اور واک کا مقصد طلبا میں روڈ سیفٹی اصولوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا،تاکہ طلبا روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر حادثات میں کمی کا باعث بن سکیں،علاوہ ازیں کالج کے اساتذہ کو سیلوٹ کیا گیا،جسکا مقصد اساتذہ کرام جو کہ قوم کے معمار ہین کی خدمات کو تسلیم کرنا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں