10

موٹروے پولیس کی گاڑی کو سمگلرز نے ٹکر مار دی، چرس چھوڑ کر فرار

فیصل آباد(نمائندہ پی این این اردو)موٹروے پر گشت پر مامور موٹروے پولیس کی کھڑی گاڑی کو پیچھے سے منشیات سمگلرز کی گاڑی نے ٹکر مار کر تباہ کردیا، ملزم گاڑی و چرس چھوڑ کر فرار ہوگئے، مقدمہ درج کرلیا گیا،موٹروے پولیس کے ایس پی او تنویر اکبر اور ساتھی ملازمین عظمیٰ شہزادی اور مزمل حسین وغیرہ معمول کے گشت پر مامور تھے کہ اس دوران چک نمبر 129ر.ب کے علاقہ میں موٹروے پر پیچھے سے آنیوالی تیزرفتار کار کے ڈرائیور نے موٹروے پولیس کی کار کو پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں سرکاری کار الٹ گئی اور ساری تباہ ہو گئی تاہم موٹروے عملہ محفوظ رہا،حادثہ کے مرتکب افراد گاڑی سے نکل کر جھاڑیوں میں فرار ہو گئے، گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ایک عدد موبائل فون اور بیس کلو گرام چرس برآمد ہوئی جو قبضہ میں لے کر تھانہ ساہیانوالہ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا،پولیس کے مطابق ملزم منشیات سمگلنگ کررہے تھے جو حادثہ کے بعد فرار ہوگئے، ان کا جلد سراغ لگا لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں