5

مویشی منڈیوں سمیت دیگراہم مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں،ایس ایس پی آپریشنزملتان

ملتان(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم نے پولیس لائنز ملتان میں سٹی اور صدر ڈویژن کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم کے حوالے سے اجلاس ہوا،ایس پی سٹی ڈویژن راؤ نعیم شاہد، ایس پی صدر ڈویژن احمد نواز شاہ، سٹی ڈویژن اور صدر ڈویژن کے جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اجلاس میں شریک ہوئے،ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے دونوں ڈویژن میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کرائم کنٹرول کرنے کیلئے مناسب ہدایات دیں،ایس ایس پی اپریشنز شائستہ ندیم نے ہدایت کی کہ کرائم کنٹرول کرنے کیلئے ذمہ داری سے کام کریں،انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل و وہیکل چوری سمیت دیگر جرائم کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں،انہوں نے ہدایت کی کہ اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران اور رہائی یافتہ عادی مجرمان کو گرفتار کریں، انہوں نے مزید کہا کہ مویشی منڈیوں سمیت دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں،عید الاضحی کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں