5

مویشی چرانے کا الزام‘ ایس ایچ او لڈن نجف سیال پر مقدمہ

وہاڑی،وہاڑی سرکل کا سب سے بڑاتھانہ لڈن ایس ایچ اوز کے لئے بھاری ثابت ہونے لگا،منصور خان کے بعد دو دن قبل ہی ایس ایچ او تھانہ لڈن تعینات ہونے والے ایس ایچ او نجف عباس سیال پر 395 ت پ کا مقدمہ درج مقدمہ تھانہ چھب کلاں میں لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس شان گل کے حکم پر درج کیا گیا،نجف سیال پر بطور ایس ایچ او صدر میاں چنوں شریک ملزم انچارج چوکی جنڈالی بنگلہ فرخ شاہ وغیرہ کے ہمراہ کبیروالا کے رہائشی شہری تصور عباس کے زبردستی مویشی چھوڑنے کا الزام ہے،ڈی پی او وہاڑی نے اندراج مقدمہ کے بعد انچارج چوکی جنڈالی بنگلہ فرخ شاہ کو معطل کر دیا ہے،جبکہ نجف سیال جو کے اس وقت بطور ایس ایچ او تھانہ لڈن وہاڑی تعینات ہیں چند دن قبل ایس ایچ او لڈن منصور خان پر بھی بہاولنگر میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا جس پر وہ بھی معطل ہوچکے ہیں یاد رہے آئی جی پنجاب کے واضح احکامات ہیں کے کسی بھی مقدمہ میں ملوث ملازمین کو فیلڈ پوسٹنگ سے فوری ہٹا دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں