8

مویشی ہسپتال بہاول پور میں پالتو جانوروں کیلئے پہلے پیٹ کلینک کا افتتاح


بہاول پور،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے مویشی ہسپتال بہاول پور میں پالتو جانوروں کے لئے قائم کئے گئے پہلے پیٹ کلینک (Pet Clinic) کا افتتاح کیا،اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ، ڈائریکٹر لائیوا سٹاک عامر محمود بخاری، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوا سٹاک سید محمد سبطین، اے ڈی آئی او ڈاکٹر سہیل خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوا سٹاک ڈاکٹر سہیل عظمت موجود تھے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے پیٹ کلینک کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پالتو جانوروں کے اس ہسپتال میں صرف پرچی فیس ادا کر کے پالتوں جانوروں اور پرندوں کے بہترین علاج معالجہ کی سہولت میسر ہے،اس موقع پرمزید بتایا گیا کہ پیٹ کلینک میں ڈبل شفٹ میں کام کیا جائے گا،بعد ازاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے مویشی ہسپتال کے سبزہ زار میں اشوک کا پودا لگایا،انہوں نے ہدایت کی کہ مون سون شجرکاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں تاکہ ماحول سرسبزوشاداب ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں