6

مٹہ ،سوات میں بنجر پہاڑ ، سرسبزو شاداب ہو رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مٹہ ،سوات میں بنجر پہاڑ ، سرسبزو شاداب ہو رہے ہیں،اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی مہم کے شاندار نتائج سامنے آ رہے ہیں،وزیر اعظم نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لئے صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب پاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں مٹہ ،سوات کی پہاڑوں کی وڈیو بھی شیئر کی ، جس میں ماضی کے ان بنجر پہاڑوں پر سرسبز درخت لہراتے ہوئے خوبصورت نظارہ پیش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں