8

مکمل لاک ڈاؤن کرکے ملکی معیشت کو تباہ نہیں کرنا چاہتے،وزیراعظم

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کرکے ملکی معیشت کو تباہ نہیں کرنا چاہتے،عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں سوچے سمجھے بغیر لاک ڈاون لگایا گیا، غریب عوام کا نہیں سوچا گیا ، مودی حکومت نے صرف پیسے والے لوگوں کا مفاد سامنے رکھا،انہوں نے کہا کہ نورمقدم کیس پہلے دن سےخود فالو کر رہا ہوں، کیس کی تمام تفصیلات حاصل کی ہیں، اس کیس کا کوئی ملزم بچ نہیں پائےگا، یقین دلاتا ہوں طاقتورکو بھی سزا ملے گی، افغان سفیر کی بیٹی کےواقعہ کوبھی خود دیکھا۔ نظام تباہ کرنے میں دیرنہیں لگتی مگردرست کرنےمیں وقت لگتا ہے،عمران خان نے کہا کہ دو خاندانوں نے ملک تباہ کردیا، ادارے ٹھیک ہوتے تو یہ لوگ کیسے پیسہ بناتے، نیب پہلے چھوٹے چھوٹےلوگوں کو پکڑتا تھا،اب اسی نیب کے ہوتے ہوئےان کی چیخیں نکل رہی ہیں، احساس پروگرام کے تحت قرضے دیئے جا رہے ہیں، 40 فیصد نچلے طبقے کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں