24

مہنگائی،بے روزگاری اور انصاف کی عدم فراہمی نے عوام کو ذندہ درگور کردیا،پی پی رہنما

ملتان(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما ملک شکیل جوئیہ امیدوار پی پی 214 نے کہا کہ حکومت کے ظالمانہ ٹیکس اور مہنگائی نے غریب کے منہ سے دووقت کی روٹی تک چھین لی ہے،ملک تاریخ میں پہلی بار مہنگائی کا جن عروج پر ہے،ہر انسان مہنگائی کا ستایا ہوا کسی معجزہ کا انتظار کررہا ہے کہ کوئی اللہ کا بندہ انہیں مہنگائی سے نجات دے،عوام خود کشیوں پر مجبور ہورہے ہیں،اس خیالات کا اظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے کیا،اس موقع پر پی پی 214کے معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران برسر اقتدار آئے ہیں ان کی ناقص پالیسیوں نے ملکی حالات بہتر بنانے کے بجائے قومی اداروں کو تباہی کی ظرف دھکیلنا شروع کردیا ہے،نااہل حکمرانوں کی حماقتوں سے پاکستان کے قومی سلامتی اور ترقی کے اداروں میں افراتفری اور انارکی جیسی صورت حال ہے ،مہنگائی،غربت،بے روزگاری،تعلیمی پسماندگی اور انصاف کی عدم فراہمی نے عوام کو ذندہ درگور کردیا ہے، آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے اور بلاول بھٹو زرداری ہی واحد لیڈر ہیں جو عوام کی آواز ہیں،پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے،جس کے ہر دور میں مزدور،کسان،صنعت کار،بے روز گار افرادکو نوکریوں اور ہر شعبہ کا شخص خوشحال ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں