8

مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،عامر سعید،عبدالوحید ارائیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) یوسی25احمد آباد میں ملک اسلم ڈوگر کی رہائش گاہ پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی اجلاس منعقد ہوا،احتجاجی اجلاس کی صدارت سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر این اے 156میاں عامرسعید انصاری،سابق صوبائی وزیرچوہدری عبدالوحیدارائیں نے کی،اس موقع پر میاں عامرسعید انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سلیکٹڈ امپورٹڈ، سیاسی خانہ بدوشوں اور زرخرید سیاسی لوٹوں کا ہجوم ہے، ناکام حکومت، ناکام حکمران اور ناکام سیاستدان کو ساڑھے 3سال سے قوم پر مسلط کیا گیا ہے، حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،ملک میں مہنگائی لاقانونیت اور بے روزگاری نے عوام سے سکھ چین چھین لیا ہے،وطن عزیز پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے،جہاں ایک طرف مہنگائی اپنے عروج پر ہے تو دوسری طرف ملک میں لاقانونیت کا راج ہے،جبکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث انسانی بنیادی شہری حقوق بری طرح سے پامال ہو رہے ہیں،حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے نتائج نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،مگر حکمران عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں پٹرول کی قیمت میں پے در پے اضافے ایک طرف کھانے پینے کی اشیاء سمیت ضروریات زندگی ہر فرد کی پہنچ سے باہر ہوتی ہے،غریب کسانوں،مزدوروں پر پٹرول اور ڈیزل بم،گھی بم، بجلی بم گرا کر خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے،اس موقع پر چوہدری عبدالوحید ارائیں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی مہنگائی کی صورت میں عوام الناس کو شدید اضطراب کا شکار کر رہی ہے صرف موجودہ سال میں 20 لاکھ سے زائد لوگ خط غربت سے نیچے آ چکے ہیں اور ملک کی چالیس فیصد آبادی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہے،حکومت نے گزشتہ 38ماہ میں بیڈ گورننس، مہنگائی،بیروزگاری، معیشت کی تباہی، قومی اداروں کی تضحیک اور زوال کی تاریخ رقم کی،پی ٹی آئی کے دور حکومت کئی شعبوں میں مزید تباہی آئی اور ملک کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ کروڑوں لوگوں کو روزگار دینے والی انڈسٹری پاورلوم آج آخری سانس لے رہی ہے،بجلی اور پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے دھاگے کی قیمتوں پر اثرپڑتا ہے اور لاگت بڑھنے سے مزدور کی اجرت دینے سے بھی قاصر ہیں،اس موقع پرامجد ڈوگر،راشد ڈوگر،ماجد ڈوگر،عبداللہ ڈو، محمد طاہر حمید، اعجاز ڈوگر، اسلام ڈوگر، ارشاد ڈوگرو حلقے کی سیاسی و سماجی شخصیات موجودتھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں