18

مہنگائی روکنے کیلئے کنٹرول ریٹس کا نفاذ،ہرصورت سرکاری ریٹس پر عمل کرایا جائے،ڈی سی عامر کریم خان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے مہنگائی روکنے کیلئے کنٹرول ریٹس کا نفاذ کردیا گیا ہے،اس سلسلے میں چینی اور آٹے سمیت اشیائے خوردونوش کے نئے ارزاں سرکاری ریٹس پر ہرصورت عملدرآمد کرایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ریٹس کے فوری نفاذ کی چیکنگ کا ٹاسک دیا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی نے بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سستی چینی فراہمی کیلئے اضلاع کو شوگر ملز الاٹ کی ہیں،ضلعی انتظامیہ ملتان دو شوگر ملز سے براہ راست چینی مارکیٹ میں سپلائی کرائے گی،تاکہ قیمتیں کنٹرول کی جاسکیں،انہوں نے کہا کہ آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے فلور ملز سے مکمل رابطے میں ہیں،کسی بھی آٹا پوائنٹ پر قلت نہیں آنے دینگے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوں کا کڑا احتساب کرینگے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہول سیل ڈیلرز کی مشاورت سے نئے سرکاری ریٹس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں