10

مہک ملک پر اغوا اور تاوان کا جھوٹا الزام،تحقیقات کراکے کارروائی کی جائے،سماجی رہنما

ملتان،سیاسی سماجی رہنما ملک اسلم بھٹہ،شی میل ایسوسی ایشن کی صدر شاہانہ شانی نے کہا ہے کہ معروف فنکارہ مہک ملک کے گھریلو ملازم نے چوری کی اور غائب ہو گیا اس کے اہل خانہ مہک ملک پر اغواء اور تاوان کا جھوٹا الزام لگا رہے ہیں،اعلیٰ پولیس حکام اس کا نوٹس لیں اور تحقیقات کرا کر فیصلہ کریں،مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ نواحی چیک 204کی رہائشی خاتون شریفاں بی بی نے درخواست دائر کی ہے کہ مہک ملک نے اس کے بیٹے کو اغوا کیا ہے اور 20 لاکھ تاوان مانگ رہے ہیں یہ دعویٰ سراسر غلط اور من گھڑت ہے حقیقت یہ ہے کہ اس خاتون کا بیٹا ساجد بھروانہ مہک ملک کا گھریلو ملازم تھا اس نے مہک ملک کے گھر سے 6لاکھ چوری کئے روپوں کی بر آمدگی کیلئے مہک ملک نے قانونی کاروائی کی لیکن لواحقین نے بجائے پیسے واپس کرنے کے ملزم کو ازخود غائب کرا دیا اور الٹا میڈم مہک ملک پر اغواء برائے تاوان کا جھوٹا دعوی دائر کر دیا انہوں نے اس کی مزمت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں اور حقائق سامنے آنے پر کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں