19

میئر ملتان کا غیرقانونی تعمیرات کیخلاف ایکشن،میرج ہال سیل،20 دکانوں بارے رپورٹ طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر)میئر ملتان کا غیر قانونی تعمیرات پرایک میرج ہال سیل ،20دکانیں،10مرلہ گھر کی ناقص تعمیر رکوا دی،رپورٹ طلب کرلی گئی،میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے غیر قانونی تعمیرات کی مختلف شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے پرانا شجاع آباد پر واقع صادق میرج ہال اور 20 دکانوں کی غیر قانونی تعمیر روکنے کےاحکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی،ایک اور شکایت پر ملتان پبلک سکول پر واقع 4 کنال اور پیر خورشید کالونی میں واقع 10مرلہ کی غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طًلب کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں