7

میاں چنوں،بیسیوں مقدمات میں مطلوب ڈاکو پولیس مقابلہ میں مارا گیا

میاں چنوں،مبینہ پولیس مقابلہ میں پنجاب بھر کے متعدد تھانوں میں 2 درجن سے زائد مقدمات کا ملزم مشہور زمانہ ڈاکو ثناء اللہ ہلاک،ملزم نے ایک روز قبل دوران واردات دیہاتی کوفائرنگ کرکے قتل کیا تھا،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں تھانہ چھب کلاں کی حدود گاؤں 83 پندرہ ایل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،پولیس نے بتایا پولیس پارٹی نے ناکے پر 3 ملزمان کو روکنے کی کوشش تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی،دونوں اطراف سے 20 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا،اس دوران ہلاک ہونے والا ڈاکو ثناء اللہ اپنے ہی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جو بعدازاں موقع پرہی دم توڑ گیا،پولیس نے بتایا ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں نے گزشتہ روز واردات کے دوران ایک دیہاتی محمد اسلم کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا،جبکہ ملزم پنجاب بھر کے متعدد تھانہ جات میں 2 درجن سے زائد مقدمات کا ملزم تھا،جو عوام کیلئے خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں