12

میاں چنوں،ساڑھے چھ کروڑ مالیت کے سرکاری تالاب پر قبضہ مافیا کی تعمیرات

میاں چنوں(نمائندہ پی این این اردو)سیاسی شخصیات کی پشت پناہی یا محکمہ مال کے عملے کی آشیر باد میاں چنوں کے نواحی گاؤں چک نمبر 129 پندرہ ایل میں ساڑھے چھ کروڑ روپے مالیت کی تالاب کے لئے مخصوص اراضی پر قبضہ مافیا نے قبضہ کرکے تعمیرات شروع کردی سرعام اسلحہ کی نمائش علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج،کمشنر ملتان ڈویژن ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں چک نمبر 129 پندرہ ایل میں تالاب کے لئے مخصوص دو ایکٹر جس کی مالیت ساڑھے چھ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے جگہ جس پر تالاب بنا ہوا ہے بااثر قبضہ مافیا کے لوگوں اسد گجر وغیرہ نے مٹی ڈال کر بند کر دیا اور اراضی پر تعمیرات شروع کر دی قبضہ مافیا کے لوگ اس قدر بااثر ہیں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قبضہ مافیا کے لوگوں کو سیاسی شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے اور محکمہ مال کے عملے میں بھی اپنا اثرورسوخ رکھتے ہیں شہریوں عبدالرحمن گجر ، اشفاق علی، شبیر احمد، ارشاد اقبال، محمد بوٹا گجر ، عبدالجبار گجر، جاوید آرائیں نے کمشنر ملتان ڈویژن ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے مکینوں کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کے کارندوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی شخص ایسی حرکت نہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں