10

میرا مان،یوتھ ایمپلائی بیلیٹی نیٹورک کے زیر اہتمام ابھرتے کاروباری ستاروں کیلئے تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب

ملتان،ـسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فنانس ڈویژن عمران صدف نے کہا کہ کسی بھی مُلک کی معیشت میں چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروبار ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں،اس سے جہاں ملک کی مجموعی پیداور میں اضافہ ہوتا ہے وہاں روزگار کے مواقع بھی میسر آتے ہیں،انہوں نے بتایا کہ ’’ اُبھرتے کاروباری ستاروں ‘‘کے لئے تربیتی پروگرام ہمارے چھوٹے و درمیانہ درجہ کے تاجروں کو اپنے کاروبار کو وسیع کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس کے ذریعے ہم معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے علاقائی اور اداروں کی ضروریات کے مطابق باہمی رابطہ کاروی کو فروغ دیں گے تاکہ عام آدمی کے معاشی مسائل حل ہوں سکیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار میرا مان ، یوتھ ایمپلائی بیلیٹی نیٹورک کے زیر اہتمام کئیر انٹر نیشنل اِن پاکستان کے اشتراک سے مقامی ہوٹل ملتان میں منعقد ہ ’’ اُبھرتے کاروباری ستاروں ‘‘ کے لئے تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بطور مہمانِ خصوصی تقریب سے اپنے الگ الگ اظہار خیال کرتے ہوئے کئیر انٹر نیشنل کے عظیم فیصل، محمد عارف ( اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹیٹ بنک آف پاکستان )، علینہ درانی ( ریجنل بزنس کوارڈینیٹر سمیڈا) اور خالد محمود قریشی ( صدر انجمن تاجران ملتان ) نے کہا کہ اس پروگرام ذریعے کاروباری افراد کو حکومت کیمعاشی پالیسیوں کو سمجھنے اور اسن پر عمل کرنے کے ضمن میں آگاہی حاصل ہوگی،موجودہ جدید زمانہ میں کاروبار صرف دوکان یا شوروم تک محدودنہیں ہے،اسوقت ہر وہ شخص براہ راست خرید وفروخت سے منسلک ہے جو جدید موبائل کی جدید سہولیات سے استفادہ حاصل کررہا ہے۔حکومت ایسے ہی کاروباری طبقہ کو مراعات دے رہی ہے جو اپنا کاروبار کے ذریعے ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ایمپلائی بیلیٹی نیٹورک کے چیف ایگزیکٹیو شہزاد مرتضی لنگاہ نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ کاروباری افراد کو مزید ٓگاہی فراہم کی جائے کہ اُنہیں کامیاب کاروبار کے لئے کن صلاحیتوں اور ڈیجیٹل ٹولز کی ضرورت پیش آسکتی ہے ۔ اس سلسلے میں چار تربیتی کورسز متعارف کرائے جارہے ہیں جس میں وہ کاروباری اور مالیاتی منصوبہ سازی و انتظام کاری ، کاروباری ڈیجیٹلائزیشن اور قائدانہ کاروباری صلاحیتیں کے بارے میں آگاہ ہوں گے،اس پروگرام میں 3250 چھوٹے و درمیانہ درجہ کے کاروباری افراد مستفید ہوں گے،تقریب سے گلشن طاہرہ وڑائچ، زاہدہ خان ، صومیہ فرحین، شہزاد منصور قادر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں شہر بھر کی معروف سماجی ، کاروباری، سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں