5

میری جماعت پیچھے ہٹ جائے تو پی ٹی آئی کی حکومت گر جائے گی،سابق مئیر کراچی

ملتان(کامران سعید سے)ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر اور سابق میئر کراچی ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا کہ اگر میری جماعت پیچھے ہٹ جائے تو پی ٹی آئی کی حکومت گر جائے گی،ہم وزیراعظم عمران خان سے کہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں، ایم کیو ایم پاکستان آپ کے ساتھ ہے، کراچی میں ایک سیاسی شخص کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کو ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتیں مسترد کرتی ہیں،ملتان میں ایم کیو ایم پاکستان جنوبی پنجاب کے عہدیداروں کے اعلان کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر اور سابق میئر کراچی ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا کہ ساری سیاسی جماعتوں لیڈروں کی حرکتوں جانتی ہیں مگر وہ اپنے لیڈر کیخلاف کچھ کہہ نہیں سکتے،ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے جس نے اپنے لیڈر کو فارغ کیا ہے۔ ہماری جماعت اپنے ملک کے خلاف ایک لفظ برداشت نہیں کرے گی،انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور سارے آپشنز پر غور کر رہے ہیں،عوام کے مسائل پر وزیراعظم کو آگاہ کر رہے ہیں،وقت آیا تو ہم عوام کے ساتھ ہی نظر آئیں گے،وسیم اختر نے کہا کہ سندھ میں وڈیرہ مائنڈ سیٹ ہے، 18 ویں ترمیم کے بعد وہاں بادشاہت ہے،بھٹو صاحب نے ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ لگایا تھا، پیپلز پارٹی دہشت گردی کی بات نہ ہی کرے تو اچھا ہے،یہ لوگ ذوالفقار فورس کو بھول گئے ہیں،بھٹو کے دور حکومت میں ہی ملک ٹوٹا تھا،ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر اور سابق میئر کراچی ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کی بات نہ ہی کرے تو اچھا ہے،یہ لوگ ذوالفقار فورس کو بھول گئے ہیں،بھٹو کے دور حکومت میں ہی ملک ٹوٹا تھا۔ ایک سیاسی شخص کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کو ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتیں مسترد کرتی ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ ہماری جماعت کی وجہ سے پی ٹی آئی کی حکومت اس ملک میں قائم ہے،اگر میری جماعت پیچھے ہٹ جائے تو پی ٹی آئی کی حکومت گر جائے گی،سندھ میں وڈیرہ مائنڈ سیٹ ہے، 18 ویں ترمیم کے بعد وہاں بادشاہت ہے۔ بھٹو صاحب نے ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ لگایا تھا۔ پیپلز پارٹی نے ملک توڑا، یہ کسی اور کو دہشت گرد کیسے کہہ سکتے ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں، ایم کیو ایم پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں